اسلام آباد (صغیر چوہدری ) پاکستان سپورٹس بورڈ ملازمین کی دوہری رہائشی سہولت اور سیلف ہائرنگ ادائیگیوں کیخلاف تحقیقاتی رپورٹ انکواٸری کمیٹی نے دبا دی جبکہ قواٸد کی خلاف ورزی کرنیوالے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی سفارش بھی نہ کی جاسکی۔تفصیلات کے مطابق حکومتی قواٸد کیخلاف پی ایس بی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام تقی خان، سینئر ویٹ لفٹنگ کوچ ذیشان احمد، سپرنٹنڈنٹ محمد ریاض، لیڈی وارڈن آصفہ جاوید، وجاہت خان سمیت دیگرملازمین نے مبینہ طور پر بیک وقت ہاسٹلز میں رہائشی سہولت کیساتھ ساتھ سیلف ہائرنگ کی ادائیگیاں بھی وصول کی جن کیخلاف ڈپٹی ڈاٸریکٹرل جنرل ایڈمن کی سربراہی میں اعلی سطح کی انکوٸری کمیٹی تشکیل دی تھی جنہوں نےغیر مجاز ادائیگیوں کی وصولی سمیت ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کرناتھی تاہم دو ہفتوں کی أنکواٸری ڈیڈ لاٸن گزرنےکے باوجود انکواٸری کمیٹی نے ذمہ داران کا تعین نہیں کیا نہ ہی ریکوری کرنے کی اب تک سفارشات مرتب کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاٸریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کی ہدایت پر یہ انکواٸری کمیٹی تشکیل دی گٸی تھی جبکہ تحقیقات مکمل ہونے تک ملازمین کو سیلف ہائرنگ کی مزید ادائیگیاں معطل کر دی گئی تھی۔
پی ایس بی انکواٸری کمیٹی نےتحقیقاتی رپورٹ دبا دی ،حکومتی قواٸد نظرانداز، اضافی سیلف ہائرنگ لینے والوں کیخلافے ایکشن نہ ہوسکا
جمعہ 31 اکتوبر 2025












