Advertisement

ہیروئن سمگلنگ کے الزام میں مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

Calender Icon بدھ 25 نومبر 2026

مکہ مکرمہ میں ہیروئن سمگلنگ کے الزام میں تین پاکستانی شہریوں کی سزائے موت (Death Penalty)پر عملدرآمد کردیا گیا۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق تینوں پاکستانی شہریوں نے مملکت میں منشیات اسمگل کرنے کا جرم کیا تھا، سعودی سکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جس کے بعد تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر مقدمہ مجاز عدالت میں پیش کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:کیا ذیشان علی واقعی خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی ہیں؟

عدالت نے تمام شواہد اور ملزمان کی قانونی ذمہ داری و اہلیت ثابت ہونے پر انہیں سزائے موت سنائی۔ اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے کی توثیق کے بعد سزا پر عمل درآمد کے لیے شاہی فرمان جاری کیا گیا جس کے تحت 24 نومبر 2026ء کو مکہ مکرمہ ریجن میں تینوں مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا۔

سعودی وزارتِ داخلہ نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سعودی حکومت اپنے شہریوں اور مملکت میں مقیم افراد کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔