Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

شان ٹیٹ لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

Calender Icon جمعرات 26 نومبر 2026

پاکستان سپر لیگ(Pakistan Super League) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

لاہور قلندرز کے آنر ثمین رانا نے شان ٹیٹ کی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شان ٹیٹ قلندرز فیملی میں ایک اچھا اضافہ ہیں اور وہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ثمین رانا کا کہنا تھا کہ شان ٹیٹ گلوبل سپر لیگ کے دوران بھی لاہور قلندرز کے ساتھ کام کر چکے ہیں، جبکہ وہ پی ایس ایل کے علاوہ بھی فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کریں گے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے نئے ہیڈ کوچ شان ٹیٹ نے اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ اگلے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔

مزیدپڑھیں:بیلا حدید متعدد بیماریوں میں مبتلا، مداحوں میں تشویش

شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ وہ گلوبل سپر لیگ کے دوران گیانا میں لاہور قلندرز کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور فرنچائز کے ساتھ ان کی اچھی انڈراسٹینڈنگ ہے،ہم دونوں ایک دوسرے کے کام کرنے کے انداز سے واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ثمین رانا کے ساتھ مل کر فرنچائز کے معاملات بھی دیکھ چکے ہیں جبکہ پاکستان ٹیم کے ساتھ رہتے ہوئے شاہین آفریدی کے ساتھ بھی کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

شان ٹیٹ نے کہا کہ انہیں پاکستان کی کنڈیشنز اور یہاں کے کھلاڑیوں کا بخوبی اندازہ ہے، لاہور قلندرز کے بارے میں گزشتہ برسوں کے دوران اچھی باتیں سنتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کا ہیڈ کوچ بننا ان کے لیے خاص بات ہے اور یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ وہ پی ایس ایل کے لیے لاہور قلندرز کے ساتھ منسلک ہوئے ہیں۔