Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

لندن میں 10 سکینڈ میں 27 کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی کی واردات

Calender Icon جمعہ 27 نومبر 2026

لندن میں اماراتی کاروباری خاتون ڈاکٹر سعاد لطفی ڈکیتی(Robbery) کی واردات کا نشانہ بن گئیں، ڈاکو صرف 10 سیکنڈ میں قیمتی اشیا سے بھرا بیگ لے اڑے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، جس میں ایک شخص سیلفی کے بہانے خاتون کو باتوں میں الجھاتا ہے جبکہ دوسرا ان کا بیگ چوری کرکے فرار ہوجاتا ہے۔

ڈاکوؤں نے بیگ میں موجود ہرمیس کے قیمتی ہینڈ بیگز، کارٹئیر اور وان کلیف کے زیورات لوٹ لیے۔

مزیدپڑھیں:وزن کم نہ ہوا، موٹا چیتا سوشل میڈیا اسٹار بن گیا

مسروقہ سامان میں کارٹئیر کی قیمتی پینتھر گھڑی بھی شامل ہے۔

چوری ہونے والی اشیا کی مجموعی مالیت تقریباً 10 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 27 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔