لاہور ہائیکورٹ(Lahore High Court) نے کم عمر لڑکیوں کی شادی سے متعلق اہم فیصلہ سنادیا۔
نئے قانون کے تحت 18 سال سے کم عمر کی شادی کے بعد ساتھ رہنا جرم ہے،لڑکی کی شادی کے لئے رضامندی بھی کافی نہیں،ایسے جرم پر 5 سے 7 سال قید اور کم از کم 10 لاکھ روپے جرمانہ عائدہوگا۔
ماہرِ نفسیات کی تجویز مستردکردی گئی اورفیصلے کے مطابق لڑکیوں کو مبینہ شوہروں کے ساتھ رہنے کی اجازت نہیں،شوہر کو نابالغ بیوی کی تحویل کا خودکار حق حاصل نہیں۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے سائلہ مسمات رخسانہ حبیب کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا،24 صفحات کا فیصلہ رپورٹنگ کے لئے منظورکیاگیا۔
مزیدپڑھیں:عینا آصف اور اذان سمیع خان کی آن اسکرین جوڑی پر ناظرین ناخوش، سوالات اٹھا دیے
فیصلے کے مطابق مجسٹریٹ بیان ریکارڈ کرتے وقت لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا اختیار نہیں رکھتا،دو کم عمر لڑکیوں کو دارالامان میں غیر معینہ مدت رکھنے کے احکامات کالعدم قراردے دیئے گئے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان کا فیصلہ بھی کالعدم قراردے دیاگیا،عدالت نے شادی کے جائز یا ناجائز ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔
سیشن جج ملتان لڑکیوں کی عمر، حفاظت اور رہائش کے بارے میں انکوائری کر کے رپورٹ دیں گے اوررپورٹ تک لڑکیاں عارضی طور پر دارالامان میں ہی رہیں گی،ان کیتحویل اور سرپرستی کے معاملات کا اختیار فیملی کورٹ کے پاس ہی رہے گا۔













ہفتہ 28 نومبر 2026 
