اگر شوہر ساری ساری رات آن لائن گیم کھیلتے ہوئے گزارے گا تو بیوی کیا کرے گی؟یقیناً اس کا جواب ہر خاتون کے لیے مختلف ہوسکتا ہے مگر چین میں ایک خاتون نے اس صورتحال میں جو کچھ کیا وہ دنگ کر دینے والا تھا۔
صوبہ گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والے خاتون چن اپنے شوہر کے ساری ساری رات ویڈیو گیم کھیلنے کی عادت سے تنگ تھی۔تو اس نے انٹرنیٹ پر دیگر گیمرز سے درخواست کی کہ آن لائن گیم میں اس کے شوہر کے کردار کوہلاک کریں تاکہ وہ جلد سونا شروع کر دے۔
خاتون کا یہ منصوبہ واقعی کام کر گیا کیونکہ متعدد آن لائن گیمرز نے شوہر کے آن لائن کردار کا شکار شروع کر دیا۔14 نومبر کو خاتون نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ اس کا شوہر لی آن لائن گیم کھیل رہا تھا۔
چن کے مطابق ان کے شوہر پچھلی تین راتوں سے صبح 3 یا 4 بجے تک گیم کھیل رہے تھے، جس سے ان کی نیند خراب ہو رہی تھی۔انہوں نے گیمرز سے کہا کہ ان کے شوہر کو گیم میں مارا جائے۔
شروع میں لوگوں نے اسے مذاق سمجھا تھا، مگر ویڈیو میں شوہر کا کہنا تھا کہ اسے گیم میں ڈھونڈنا ناممکن ہے، جس گیمرز کو شکار کے لیے اکسایا۔ویڈیو میں شوہر کی گیم آئی ڈی، لوکیشن اور کردار بھی سامنے آیا تھا۔
اس کے بعد کئی دنوں تک متعدد گیمرز صرف اسی مقصد کے لیے لاگ ان ہوئے کہ اس مخصوص آئی ڈی کو تلاش کرکے گیم کے اندر ماریں۔ایک موقع پر تین گھنٹوں کے دوران انہیں بار بار مارا گیا اور ہر بار انہیں قبرستان سے روح کی صورت میں بھاگ کر واپس آنا پڑتا تھا۔
چن کی اپیل کے بعد دوسری رات ان کے شوہر آدھی رات سے پہلے ہی سونے چلے گئے۔چوتھے دن انہوں نے غائب ہونے والے کردار کا انتخاب کیا لیکن کھلاڑیوں نے لوکیشن تلاش کرکے شکار جاری رکھا۔
مزید پڑھیں:رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فییصلہ
اس آن لائن گیم کے آفیشل اکاؤنٹ نے بھی ایک ویڈیو میں مذاق کرتے ہوئے کہا کہ بیوی نے اپنے شوہر کے سر کی قیمت مقرر کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب لی نے آن لائن رات گئے تک گیمز کھیلنا ختم کر دیا ہے۔













اتوار 29 نومبر 2026 
