لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ

Calender Icon منگل 4 نومبر 2025

کراچی میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے مسلح گارڈ نے مشتعل عوام پر فائرنگ کردی۔

نشتر روڈ پر رات گئے ڈمپر کی ٹکر سے شوہر جاں بحق اور بیوی کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا۔

جائے وقوعہ پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے لیاقت محسود مسلح گارڈ کے ہمراہ پہنچے تو انہیں دیکھ کر عوام مشتعل ہوگئے۔

اس موقع پر جاتے جاتے ڈبل کیبن میں سوار لیاقت محسود کے گارڈ نے عوام پر فائرنگ کردی۔

واضح رہے کہ نشتر روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی تھی۔