سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیاں، دہشت گردوں کو دہائی کی بدترین شکست

Calender Icon منگل 4 نومبر 2025

پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت، مؤثر اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کو گزشتہ دس برسوں کی سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔تحقیقی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (PICSS) کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران ملک بھر میں دہشت گردوں کی کارروائیاں نمایاں طور پر کم ہوئیں جبکہ فورسز نے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2025ء میں 355 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ 72 سیکیورٹی اہلکار اور 31 شہری وطن کے دفاع میں شہید ہوئے۔ ادارے کے ملیٹنسی ڈیٹا بیس کے مطابق دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں مجموعی جانی نقصان میں 19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ستمبر کے مقابلے میں دہشت گرد حملوں میں 52 فیصد کمی ہوئی، جو انسدادِ دہشت گردی کی حکمتِ عملی اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی مؤثریت کا ثبوت ہے۔ستمبر کے مقابلے میں دہشت گرد حملوں میں 52 فیصد کمی ہوئی، جو انسدادِ دہشت گردی کی حکمتِ عملی اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی مؤثریت کا ثبوت ہے۔