ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں افغانستان نے واپسی کی ٹکٹ کٹوا لی، گروپ بی کے سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا نے افغانستان کو شکست دی،سری لنکا اپنے ساتھ بنگلادیش کو بھی سپر فور مرحلے میں لے گیا، سپر فور مرحلے میں پاکستان ،بھارت ،سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں میں ٹاکراہوگا، ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی،افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز بنائے، محمد نبی 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،،،محمد نبی نے ایک ہی اوور میں پانچ چھکے بھی لگائے، ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے کوشال مینڈس نے ناقابل شکست 74 رنز کی شاندار انگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی، دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مقابلے سے پہلے ہی گراؤنڈ سے باہر محاذایک بار پھر گرم ہوگیا،،،،پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو باور کرایا ہے کہ بھارت کوکھیل میں سیاست سے باز رکھا جائے،،،، میچ آفیشلز کو پہلے ہی اس بارے میں ہدایات جاری کی جائیں تاکہ کھیل سیاست کی نذر نہ ہو،،،ایک طرف افغانستان کا سفر ختم ہوا تو دوسری جانب دبئی میں روایتی حریف پاک بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے،ٹورنامنٹ میں آج بھارت اور عمان کا میچ ہوگا
ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں افغانستان نے واپسی کی ٹکٹ کٹوا لی، سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا نے افغانستان کو شکست دیدی
جمعہ 19 ستمبر 2025












