مودی کی جمہوریت کے نام پر الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے دھوکہ دہی بے نقاب ہوگئی ،بھارتی الیکشن کمیشن فرائض کے برعکس ہندوتوا نظریے کا آلہ کار ہے،مودی کی شرمناک حکومت اور جانبدار الیکشن کمیشن عوامی مینڈیٹ کےقاتل بن چکے ہیں،بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی نے بھارتی الیکشن کمشنر پر جمہوریت کو قتل کرنےوالوں کی حفاظت کا الزام لگا دیا، اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ الیکشن کمیشن ووٹ چوروں کو بچا رہا ہے جو جمہوریت کا قتل کر رہے ہیں، ووٹرز کے نام جان بوجھ کر حذف یا شامل کیے گئے تاکہ بی جے پی کو ریاستی انتخابات میں جتوایا جا سکے،انہوں نے کہا کہ ہمارے الزامات سو فیصد ثبوت کے ساتھ ہیں، مگر الیکشن کمیشن نے کوئی کارروائی نہیں کی، کرناٹک کے حلقے میں6ہزار سے زائد ووٹرز کے نام حذف کیے گئے جو کانگریس کے مضبوط علاقے تھے، انہوں نے کہا کہ یہ نام زیادہ تر اقلیتی اور پسماندہ طبقات کے لوگوں کے تھے جو کانگریس کے حامی تھے
الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے مودی کی جمہوریت کے نام پر دھوکہ دہی بے نقاب ، بی بی سی کی رپورٹ
جمعہ 19 ستمبر 2025 مزید خبریں
تازہ ترین
اوپن اے آئی کا رواں سال ہزاروں نئی بھرتیوں کا اعلان
10 گھنٹے قبل












