حکومتی شٹ ڈاؤن کے ذمہ دار خود امریکی صدر ہیں،، نو منتخب میئر نیویارک سٹی ظہران ممدانی کاٹرمپ پر وار،، میڈیا سے گفتگو میں کہا ،،میری کامیابی صدر ٹرمپ کیلئے ایک سبق ہے، وائٹ ہاؤس کی جانب سے میئر منتخب ہونے پر مبارکباد موصول نہیں ہوئی، صدر ٹرمپ نے عوام کیلئے حالات مزید مشکل بنا دیئے ہیں ،، ظہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک کی ترقی کیلئے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہوں، نیویارک کے شہری اب میری ذمہ داری ،ان کی زندگی بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔
حکومتی شٹ ڈاؤن کے ذمہ دارخودامریکی صدرہیں،ظہران ممدانی
جمعرات 6 نومبر 2025












