امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں طیارے گرائے جانے کی تعداد کے متعلق پھر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقت میں 8 طیارے گرائے گئے۔ میامی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران میں نے سنا کچھ اخبارات میں آیا کہ 7 یا 8 طیارے گرائے گئے، ایک اخبار نے لکھا کہ 7 طیارے گرائے گئے، ایک کو نقصان پہنچا، کسی اخبار کا نام نہیں لوں گا، زیادہ تر جھوٹی خبریں دیتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ مگر حقیقت میں پاک بھارت جنگ کے دوران 8 طیارے گرائے گئے، دونوں ایٹمی ممالک کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی۔۔۔۔ ظہران ممدانی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں یہ نیویارک میں کیسا کام کرتے ہیں، ہم ان کی تھوڑی مدد کریں گے۔انہوں نےتنقید کہ نیویارک کے لوگوں نے بائیں بازو کے ظہران ممدانی کو میئر منتخب کر کے امریکا کی خودمختاری کھو دی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایک کمیونسٹ امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن گیا ہے، دیکھتے ہیں وہ کیسے اقدامات کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں نیویارک کامیاب ہوں
پاک بھارت جنگ کے دوران 8طیارے گرائے گئے،امریکی صدر
جمعرات 6 نومبر 2025












