پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کے سب سے بڑے سپر مون کا نظارہ

Calender Icon جمعرات 6 نومبر 2025

پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کے سب سے بڑے سپر مون کا نظارہ کیا گیا۔ کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور دیگر شہروں میں شہریوں نے کھلے مقامات پر جا کر سپر مون کا نظارہ کرنے کے بعد منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر ملکوں میں بھی سپرمون کا نظارہ کیا گیا۔چاند معمول سے 16 فیصد زیادہ روشن نظرآیا، فاصلہ کم ہونےکی وجہ سے چاند اپنے حجم سے 7.9 فیصد تک بڑا لگا۔ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون دیکھنے کا بہترین وقت چاند نکلنے کے فوراً بعد ہوتا ہے۔ رواں سال کے تیسرے سپر مون کا نظارہ دسمبر میں کیا جاسکے گا۔