ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی نئی شروعات

Calender Icon جمعرات 6 نومبر 2025

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان نے ڈیجیٹل انقلاب کی جانب اہم سنگِ میل عبور کر لیا ،، حکومتِ پاکستان، گوگل، ٹیک ویلی اور این آر ٹی سی کے اشتراک سے پہلی کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح کر دیا گیا ہے- کروم بک اسمبلی لائن کے ذریعے 2026 سے مقامی سطح پر سالانہ پانچ لاکھ لیپ ٹاپ تیار کیے جائیں گے ،، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کے مطابق نئی پالیسی پاکستان کو ریجنل ہب برائے ٹیک ڈیولپمنٹ بنائے گی ،، گوگل کے اشتراک سے ایک لاکھ ڈویلپرز کو فنی تربیت اوراے آئی فیلوشپ پروگرام کے تحت سو اداروں کو معاونت فراہم کی جائے گی ،، منصوبہ مقامی سطح پر سستے کروم بکس، روزگار کے مواقع اور ڈیجیٹل برآمدات میں اضافے کی راہ ہموار کرے گا۔