انسدادِ ڈینگی مہم کے مثبت اثرات،کیسز میں نمایاں کمی،10 نئے کیسز رپورٹ

Calender Icon جمعرات 6 نومبر 2025

اسلام آباد میں انسدادِ ڈینگی مہم کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ،، ڈینگی کیسز میں واضح کمی ریکارڈ ،، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی کنٹرول پلان کے تحت 1,073 گھروں میں اسپرے اور 1,062 مقامات پر فوگنگ آپریشن کیا گیا ،، فیلڈ ٹیموں نے 45 ہزار سے زائد سائٹس کی انسپکشن مکمل کی۔لاروا تلفی مہم میں 337 مقامات پر پازیٹیو لاروا رپورٹ ہوا،، اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت 44 مریض زیرِ علاج ہیں ،، انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ لاروا کی موجودگی کی اطلاع فوراً کنٹرول روم کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔