چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحرشمشادمرزا کابرونائی کاسرکاری دورہ

Calender Icon جمعرات 6 نومبر 2025

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا برونائی دارالسلام کا سرکاری دورہ،، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی کے سلطان، سلطان حاجی حسن البلکیہ سے ملاقات کی۔انہوں نے وزیراعظم کے دفتر اور وزیر دفاع دوئم سمیت برونائی کی عسکری قیادت سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں۔دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دفاعی تعاون، خطے میں امن اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ برونائی کی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور انسدادِ دہشت گردی میں قربانیوں کو سراہا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس کو برونائی کے ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔