یف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف، نشان امتیاز، نشان امتیاز (ملٹری)، تمغہ بسالت کا بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کراچی میں ڈینٹل کالج اور ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح، آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نیول چیف نوید اشرف نے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور ہسپتال کی تعمیر صحت عامہ اور طبی تعلیم کے شعبوں میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے طبی تعلیم میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر اظہارِ اطمینان کیا۔ اس موقع پر نیول چیف نے جدید سہولیات سے آراستہ اس عمارت کے قیام پر بحریہ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ادارہ اخلاقی و پیشہ ورانہ اقدار سے آراستہ ڈینٹل ماہرین تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر عہدیداران، میڈیکل، ڈینٹل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ممتاز ماہرین نے بھی شرکت کی۔
ایڈمرل نوید اشرف کا بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس میں ڈینٹل کالج اور ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح
جمعہ 19 ستمبر 2025












