ملک بھر میں سردی کے اثرات بڑھنے لگے ہیں،،، کہیں خنکی تو کہیں ہلکی برفباری نے موسم کا رنگ بدل دیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،،، تاہم بالائی پہاڑی سلسلوں میں برفباری اور بارش کے امکانات برقرار ہیں۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،، اسلام آباد اور پنجاب میں خنکی کی شدت بڑھنے لگی ہے ، خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، چترال، سوات اور مانسہرہ میں ہلکی برفباری کا امکان ہے ،، بلوچستان میں سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے ،، محکمۂ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک،بالائی پہاڑوں پرہلکی برفباری کاامکان
جمعہ 7 نومبر 2025












