وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا فخر کا مقام ہے کہ پنجاب اب عالمی سطح پر جا رہا ہے،،، ڈیڑھ برس میں پنجاب میں وہ کام ہوئے جنہیں اب عالمی اسٹیج پر لے کر جا رہے ہیں،،، پہلی مرتبہ پنجاب کوپ میں صرف وفد کی حیثیت سے نہیں بلکہ خصوصی طور پر شرکت کر رہا ہے،، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے اور خواتین خود کو محفوظ محسوس کر رہی ہیں ،، ہتکِ عزت کے قوانین بنا دیے ہیں، اب کسی کی پگڑی نہیں اچھلے گی۔
فخر کا مقام ہے کہ پنجاب اب عالمی سطح پر جا رہا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب
جمعہ 7 نومبر 2025












