گودی میڈیاکاجھوٹ اور پروپیگنڈا عالمی سطح پر بے نقاب

Calender Icon جمعہ 7 نومبر 2025

ریاستی سرپرستی میں نفرت انگیز بیانیے کو فروغ دینے والا گودی میڈیا عالمی سطح پر بے نقاب ،، عالمی جریدے الجزیرہ نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ، پروپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کو بے نقاب کرتے ہوئےبھارت میں صحافتی اعتبار کے شدید بحران کو نمایاں کر دیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا سنسنی اور شور شرابے کے ذریعے منظم پروپیگنڈا میں مصروف ہے ،، رپورٹ میں کہا گیا کہ میڈیا ادارے سیاسی اور کارپوریٹ اتحادیوں کے زیرِ اثر ہیں،جبکہ صحافیوں کو تنقید پر مقدمات، پولیس کارروائی اور ملازمتوں سے محرومی کا سامنا ہے ،، بھارتی صحافیوں کے مطابق ٹیلی ویژن چینلز جھوٹ، شور اور کم معلومات کے جال میں پھنس چکے ہیں ،، پاکستان کے خلاف جھوٹے دعوے اور فریب پر مبنی رپورٹس نے بھارتی میڈیا کی ساکھ مزید کمزور کر دی ہیں ،، عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں بھارت کی درجہ بندی مسلسل نیچے جا رہی ہے،اور ہندوتوا نظریے کے فروغ میں مصروف گودی میڈیا عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔