افغانستان میں خواتین پر تعلیمی، طبی اور سماجی پابندیاں بدستور برقرار ،، اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن “یوناما” نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں طالبان حکومت کے تحت خواتین کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یوناما کی جولائی تا ستمبر سہ ماہی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے خواتین پر تعلیم، روزگار اور سفر کی سخت پابندیاں برقرار رکھی ہیں ،، 2023 میں اقوامِ متحدہ کے دفاتر میں خواتین کے داخلے پر عائد پابندی اب تک ختم نہیں کی گئی ،، کئی صوبوں میں مدارس بند، جب کہ میڈیکل اور ڈینٹسٹری تعلیم مکمل طور پر معطل ہے ،، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ درجنوں خواتین کو معمولی سرزنش پر گرفتار کیا گیا اور متعدد کو ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا ،، اقوامِ متحدہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان خواتین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
طالبان کے زیرِاقتدارافغانستان میں خواتین پرپابندیاں برقرار،یوناما رپورٹ
جمعہ 7 نومبر 2025












