انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر ایشیا 2025 کا لاہور میں شاندار آغاز

Calender Icon جمعہ 7 نومبر 2025

پاکستان میں صنعتی ترقی اور جدت کا نیا سنگِ میل ،،لاہور ایکسپو سینٹر میں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر، آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2025 کا شاندار آغاز ،، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے منعقدہ اس بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی و غیر ملکی صنعتکاروں کی بھرپور شرکت دیکھی جا رہی ہے۔ ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ اہتمام اور ایس آئی ایف سی کے تعاون سےتین روزہ بین الاقوامی نمائش آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2025 کے بائیسویں ایڈیشن کا آغاز لاہور ایکسپو سینٹر میں ہوا ،، تقریب کا افتتاح صوبائی وزیرِ صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شافع حسین نے کیا ،، نمائش میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور چین کے صنعتکاروں و ماہرینِ ٹیکنالوجی نے شرکت کی ،، انجینئرنگ، مائنز اینڈ منرلز سمیت مختلف صنعتی شعبوں کی جدید مصنوعات توجہ کا مرکز بنیں ، ایونٹ ڈائریکٹر کے مطابق ایس آئی ایف سی کا فعال کردارتجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔