وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران ٹرمپ کے سامنے کھڑا شخص اچانک بے ہوش ہوکر گر پڑا

Calender Icon جمعہ 7 نومبر 2025

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ سامنے حکومتی نمائندوں اور ہیلتھ کیئر ایگزیکٹوز کے ساتھ کھڑے شخص کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور چند لمحوں بعد ہی وہ بے ہوش ہوگئے۔تقریب میں شریک دیگر افراد نے فوراً متاثرہ شخص کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم اس دوران کرسی پر بیٹھے صدر ٹرمپ بھی فوراً کھڑے ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر متاثرہ شخص کو طبی امداد فراہم کی۔ متاثرہ شخص ہیلتھ کیئر کمپنی کے نمائندے تھے۔امریکی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ متعلقہ شخص بالکل ٹھیک ہے اور انہوں نے شرکاکو یقین دلایا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔