عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم

Calender Icon جمعہ 7 نومبر 2025

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد اب سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 423,062 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا363,707 روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 332,493 روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد سونا 4007 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونا 3700 روپے اضافے کے بعد 423,062 روپے کا ہوگیا تھا جب کہ 10 گرام سونا 3122 روپے اضافے کے بعد 362,707 روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 332,493 روپے ہوگئی تھی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 37 ڈالر اضافے کے بعد 4007 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھا۔