کراچی (نیوز ڈیسک) شیرشاہ میں پراچہ برج پرہیوی ٹرالر ڈرائیور سے بےقابو ہونے کے بعد فٹ پاتھ اور برج کی حفاظتی دیوار توڑتا ہوا برج سے لٹک گیا ہے۔
حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ شیرشاہ پراچہ برج پرہیوی ٹرالرڈرائیورسے بےقابوہونےکے بعد فٹ پاتھ اوربرج کی حفاظتی دیوارتوڑتا ہوا برج سےلٹک گیا جس کے باعث پراچہ برج پر ٹریفک کی روانی متاثرہو گئی۔
حادثے میں کسی قسم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ہیوی ٹرالرشیرشاہ پراچہ برج سے بلدیہ کی جانب جا رہا تھا۔
اسی دوران ٹرک کے خوفناک حادثے کا شکارہوکر برج سے لٹگ گیا۔ ،حادثے کے فوری بعد ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی اورٹریفک کو رواں دواں کیا جا رہا ہے۔
پراچہ برج کے نیچے والی ٹریفک کوسنگل ٹریک پرچلایا جا رہا ہے جبکہ ہیوی ٹرالرکو ہٹانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔












جمعہ 7 نومبر 2025 