اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علییوو کی دعوت پر آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کے لیے دارالحکومت باکو پہنچ گئے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
باکو کے حیدر علیوو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذزربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوو، آذربائیجان کے اول نائب وزیر خارجہ فریز رضایوو، آذر بائیجان میں تعینات پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوو سے دو طرفہ ملاقات بھی ہوگی۔












جمعہ 7 نومبر 2025 