پشاور برن سینٹر، مریض صحت کارڈ پر علاج سے محروم

Calender Icon جمعہ 7 نومبر 2025

 

پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور برن سینٹر میں زیر علاج مریض صحت کارڈ پر علاج کروانے سے محروم ہیں۔تیمارداروں نے شکایت کی ہے کہ اپنے خرچ پر علاج کروا رہے ہیں، ساتھ ہی اپیل کی کہ صوبائی حکومت مدد کرے۔

تیمارداروں نے مزید کہا کہ اپنے خرچے پر مریضوں کی دوائیاں لے رہے اور لیب ٹیسٹ بھی کروا رہے ہیں۔برن سنٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضوں کو مفت علاج کی سہولت دی جا رہی ہے، یکم دسمبر سے صحت کارڈ پر علاج شروع کیا جائے گا، لیکن پلاسٹک سرجری کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔