جو بائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر ،ٹرمپ

Calender Icon پیر 10 نومبر 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن پر تنقیدکے نشتر چلادئیے ، بولے جوبائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر ثابت ہوئےہیں جو کرپٹ انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آئے- سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کی افغانستان میں پسپائی ذلت آمیز واقعات میں سے ایک ہے، بائیڈن کے فیصلے سے 13 بہادر امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ، ،،صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جوبائیڈن کی کمزوری دیکھ کر روس یوکرین پر حملہ آور ہوا، بائیڈن کے دور میں ہی حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کیا، انہوں نے کہا کہ مباحثے میں شکست کے بعد بائیڈن کو انتخابی مہم سے دستبردار ہونا پڑا-