تھرپارکر: 3 نوجوانوں کی ایک ہی درخت سے پھندا لگی لاشیں برآمد

Calender Icon پیر 10 نومبر 2025

سندھ کے شہر تھرپارکر میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں تین نوجوانوں کی ایک ہی درخت سے پھندا لگی لاشیں ملی ہیں۔

تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے علاقے ڈانو دھاندل میں تین نوجوانوں کی غیر طبعی موت نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق تینوں نوجوان آپس میں قریبی رشتہ دار تھے جن کی لاشیں ایک ہی درخت سے پھندا لگے ملی ہیں جس پر اِن کے لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں نوجوان کی ایک ساتھ موت بظاہر خودکشی لگتی ہے تاہم تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ رواں سال اب تک پھندا لگی لاشیں ملنے کے 112 واقعات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔