پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت میں اضافہ

Calender Icon پیر 10 نومبر 2025

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی انتہائی مضرِ صحت ہے- عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق 517 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ گوجرانوالہ پہلے نمبر پر آگیا، آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان میں تیسرے نمبر پر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 394 تک جا پہنچی-ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی آلودگی شہریوں کے لئے شدید خطرہ بن چکی ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور صبح کے اوقات میں کھلی فضا میں سرگرمیوں سے پرہیز کریں-