امریکی سینیٹ میں شٹ ڈائون ختم کرنے کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، امریکی سینیٹ نے وفاقی حکومت کا شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے لیے قانون سازی کی ابتدائی منظوری دے دی جس کے بعد امریکا میں 40 روزہ شٹ ڈاؤن کے خاتمے کی راہ ہموار ہو گئی- ایوانِ نمائندگان سے منظور شدہ بل کو سینیٹ میں 60 ووٹ ملے جس کے تحت حکومت کو 30 جنوری تک فنڈز فراہم کیے جائیں گے -بل میں تین مکمل سالانہ اخراجاتی تجاویز بھی شامل ہیں تاہم اسے نافذ ہونے کے لیے ایوانِ نمائندگان کی حتمی منظوری اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط درکار ہوں گے ،،،ریپبلکن اور چند ڈیموکریٹ سینیٹرز کے درمیان معاہدے کے تحت ہیلتھ انشورنس سبسڈیز میں توسیع پر دسمبر میں ووٹنگ کروائی جائے گی، یہ سبسڈیز کم آمدنی والے امریکیوں کے لیے طبی سہولتوں کا بنیادی ذریعہ سمجھی جاتی ہیں ،،،شٹ ڈاؤن کے باعث لاکھوں سرکاری ملازمین بنا تنخواہ کام کر رہے ہیں جبکہ خوراک کی امداد معطل اور ہوائی سفر بری طرح متاثر ہو چکے ہیں-
امر یکہ،شٹ ڈاؤن ختم کرنے کیلئے قانون سازی کی ابتدائی منظوری
پیر 10 نومبر 2025












