سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا، نئی قیمت کیا ہوگئی؟

Calender Icon پیر 10 نومبر 2025

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ چاندی کا بھاؤ بھی بڑھ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 7400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ29 ہزار 862 روپے پرپہنچ گئی۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 337 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 68 ہزار 530 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 74 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4075 ڈالر پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب 115 روپے کے اضافے سے فی تولہ چاندی کی قیمت 5209 روپے ہوگئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 98 روپےکے اضافے سے4 ہزار 465 روپے ہوگئی، ادھر عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 49.47ڈالرپرپہنچ گئی۔