پینتالیسویں مرکزی مقابلہ فائرنگ کی اختتامی تقریب ،فیلڈ مارشل کی شرکت

Calender Icon منگل 11 نومبر 2025

پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے پینتالیسویں مرکزی مقابلہ فائرنگ کی اختتامی تقریب جہلم میں منعقد ہوئی ،، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ،، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مقابلے یکم اکتوبر سے دس نومبر تک جاری رہے جن میں دو ہزار سے زائد نشانہ بازوں نے حصہ لیا ،، پاکستان آرمی نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ جیت کر شاندار کامیابی حاصل کی ،، پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ پروفیشنسی گروپ ون کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ سپاہی محمد عرفان ماسٹر ایٹ آرمز قرار پائے ،، آرمی چیف نے نشانہ بازی میں مہارت کو فوجی تربیت کا بنیادی ہدف قرار دیا بعد ازاں آرمی چیف نے ملٹری کالج جہلم کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی، یادگار اور میوزیم کا افتتاح کیا،اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔