بھارتی میڈیا میں خبریں سامنے آرہی ہیں کہ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 سال کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار کی ٹیم نے 11 نومبر بروز منگل کی صبح ان کی موت کی تصدیق کی۔
دھرمیندر کو گزشتہ روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔

بھارتی میڈیا پر دھرمیندر کے انتقال کی خبریں، بیٹی ایشا دیول نے تردید کر دی
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھرمیندرا کو گزشتہ ہفتے بھی سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے آخری بار اپنی اداکاری کے جوہر فلم ’اکیس‘ میں دکھائے جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

بھارتی میڈیا پر دھرمیندر کے انتقال کی خبریں، بیٹی ایشا دیول نے تردید کر دی
دوسری جانب دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر شیئر کردہ پیغام سامنے آیا ہے جس میں ان کا دعویٰ ہے کہ بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے اور ان کے والد کی حالت بہتر ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ سب سے گزارش ہے کہ ہماری فیملی کی پرائیویسی کو مدنظر رکھا جائے اور میرے والد کی مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی جائے۔












منگل 11 نومبر 2025 