سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کی 486 ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر دربار کرتارپور کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا، جہاں پاکستان اور دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری بڑی تعداد میں شریک ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق یاتری برسی کی مرکزی رسومات میں شریک ہو رہے ہیں، تاہم بھارت نے اپنے شہریوں کو کرتارپور میں ہونے والی “جوتی جوت” کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔
ہیڈ گرنتھی سردار گوبند سنگھ نے بھارت کے اس رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی رسومات میں شرکت پر پابندی ناقابلِ قبول ہے۔
گیانی گوبند سنگھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپور گردوارہ ہمیشہ امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اور ان تقریبات کا مقصد اسی روایت کو آگے بڑھانا ہے۔
بابا گرو نانک کی برسی کی اختتامی تقریب 22 ستمبر کو ہوگی، جس میں ملک بھر سے یاتری شریک ہوں گے۔