بنوں، سی ٹی ڈی کارروائی، فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک

Calender Icon منگل 11 نومبر 2025

بنوں(نیوزڈیسک) سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک کردیےکاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی نے بنوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور فتنہ الخوارج کے 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک کردیے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے کلاشنکوف، پستول، ہینڈ گرینیڈ، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے دیگر 2 ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہوئے ہیں، جن سے متعلق سرچ آپریشن جاری ہے۔