افغانستان پاکستان میں امن کے قیام کے لیے تعاون پر تیار ہے، افغان سفیر

Calender Icon ہفتہ 20 ستمبر 2025

اسلام آباد: افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پاکستان میں امن کے قیام کے لیے ہر قسم کے تعاون پر تیار ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

اسلام آباد میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے افغان سفیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات، سیکیورٹی کی صورتحال اور خطے کی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں جاری بدامنی کے واقعات، پاکستان اور افغانستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور خطے میں دیرپا امن کے قیام پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر افغان سفیر نے کہا کہ افغانستان، پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے تاکہ خطے کو امن اور استحکام کی طرف لے جایا جا سکے۔