ثنا یوسف قتل کیس ،ملزم عمر حیات پرفردجرم عائد کر دی گئی

Calender Icon ہفتہ 20 ستمبر 2025

ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کر دی گئی،ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا- اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی،،،،ثنا یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کیا گیا،،،،جج افضل مجوکہ نے ملزم سے استفسار کیا کہ ثنا یوسف کو آپ نے قتل کیا ہے جس پرملزم عمر حیات نے صحت جرم سے انکار کر دیا،،،، عدالت نے ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی-