اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے مختلف کارروائیوں کےدوران ایک خاتوں سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر لیے-اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے – اسلام آبادٹول پلازہ کے قریب مسافرخاتون کوگرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 400گرام آئس اور 50گرام ہیروئن برآمد کرلی ،گرفتار ملزمہ کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ریلوے روڑ پشاورکے قریب2موٹرسائیکل سوارں کے قبضے سے 8کلوآئس،ہزارگنجی ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 97کلوگرام ہیروئن برآمد کر تے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کاملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون

