وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے جلال پور پیروالہ کا دورہ کیا ،سیلاب سے متاثرہ گیس پائپ لائن کے مرمتی کام کا جائزہ لیا،وفاقی وزیرِ پٹرولیم نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل الرٹ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر گیس پائپ لائن کو آئسولیٹ کر دیا تھا تاکہ جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔متبادل پائپ لائن کے ذریعے گیس کی سپلائی بلا تعطل جاری ہے۔وفاقی وزیر نے سوئی ناردرن مینجمنٹ کو ہدایت کی کہ گیس کے ترسیلی نظام کی نگرانی یقینی بنائی جائے۔ کمشنر ملتان عامر کریم خان نے وفاقی وزیرِ کو سیلاب ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ موٹر وے کے متاثرہ حصے کی بحالی کا کام جاری ہے، تاکہ زمینی رابطہ فوری بحال کیا جا سکے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈی سوئی نادرن، وفاقی سیکرٹری پٹرولیم مومن آغا، اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک کاجلال پور پیروالہ کادورہ

