امریکا کی ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام سے متعلق 32 افراد اور اداروں پر پابندیاں

Calender Icon جمعرات 13 نومبر 2025

امریکا نے ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام سے متعلق 32 افراد اور اداروں پر پابندیاں لگادیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون بنانے میں مدد کرنے والے افراد اور اداروں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کا بتانا ہے کہ ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام میں مددگار یہ نیٹ ورک مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرہ ہیں۔