پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کے نام منتخب، ٹینڈر کا عمل جلد شروع ہوگا

Calender Icon جمعہ 14 نومبر 2025

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائز ٹیموں کے نام حیدرآباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے منتخب کیے جائیں گے۔ یہ فہرست اس وقت حتمی کی گئی جب نئے ٹیموں کی ویلیوایشن رپورٹس موصول ہوئیں۔

پی سی بی کے مطابق نئی فرنچائزز کے ملکیتی حقوق کی فروخت کے لیے ٹینڈر کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ موجودہ پی ایس ایل فرنچائزز اور دیگر کمرشل اثاثوں کی آزادانہ ویلیوایشن مکمل کرلی گئی ہے۔

بورڈ نے بتایا کہ آئندہ دس برس کے لیے نئی فیسوں کے تحت فرنچائز ری نیوئل کی پیشکش تمام مطابقت رکھنے والی ٹیموں کو بھیج دی گئی ہے، جنہیں مقررہ مدت میں جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی سی بی نے مزید کہا کہ مکمل شفافیت یقینی بنانے کے لیے فرنچائز مالکان اور آزاد ویلیوایٹر EY MENA کے درمیان اجتماعی اور انفرادی اجلاس بھی ترتیب دیے گئے ہیں، تاکہ ٹیمیں ویلیوایشن کے طریقہ کار کو سمجھ سکیں اور اپنے سوالات اٹھا سکیں۔

یہ پیشرفت آئندہ ایڈیشن کے لیے پی ایس ایل میں توسیع کے اہم مرحلے کی نشاندہی کرتی ہے۔