فلسطین کی حمایت سے دست بردار نہیں ہوں گے، وینزویلا

Calender Icon اتوار 16 نومبر 2025

وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی کاز کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے قومی دن کے موقع پر وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے جائز مطالبے سے اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک فلسطین کو خودمختاری نہیں مل جاتی۔

صدر مادورو نے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام کو ایک آزاد ریاست میں امن کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود حقیقی انصاف ملنے تک امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔