راوالپنڈی(نیوزڈیسک)تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 212 رنز کا ہدف دے دیا۔راوالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
مہمان ٹیم 46 اوورز میں 211 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
سدیرا سمارا وکرما نے48، کوشال مینڈس نے 34، کامل مشارا نے 29 اور پوون رتنائیکے نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کے محمد وسیم جونیئر نے 3، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیریز کے آخری میچ میں 4 تبدیلیاں کیں، فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللّٰہ پلیئنگ الیون میں شامل کیے گئے۔
سری لنکن ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا بیمار ہو گئے ہیں، آج کے میچ میں کوشال مینڈس قیادت کر رہے ہیں، 3 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔












اتوار 16 نومبر 2025 