ستائیسویں آئینی ترمیم ،جسٹس چوہدری اقبال کی کیس کی سماعت سے معذرت

Calender Icon پیر 17 نومبر 2025

ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ،، جسٹس چوہدری محمد اقبال نے کیس کی سماعت سننے سے معذرت کر لی،، جسٹس چوہدری محمد اقبال نے کیس کسی اور بینچ کو مارک کرنے کے لیئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی ،، درخواست میں وزیر اعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کو بزریعہ سیکرٹریز فریق بنایا گیا تھا،، درخواست گزار نے موقف اختیار کیاگیا کہ 27 ویں ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کا اصل اختیار ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت بنا دی گئی ہے ،، سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے،، ترامیم اسلامی دفعات، عدالتی خودمختاری اور بنیادی حقوق کے خلاف ہیں ،، استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ ستائسویں آئینی ترمیم کو کلعدم قرار دے اور عدالت درخواست کے حتمی فیصلہ تک ترمیم پر عملدرآمد روکے ۔