ٹیکسٹائل ایشیانمائش 2025پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت میں اہم پیشرفت

Calender Icon پیر 17 نومبر 2025

ٹیکسٹائل ایشیانمائش 2025, پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت میں اہم پیشرفت،،،ایس آئی ایف سی کے مؤثر اقدامات سے پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ،،اِکّتیسویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش و کانفرنسز 22 تا 24 نومبر 2025 لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوں گی۔ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ٹیکسٹائل و گارمنٹ مشینری نمائش ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ انتظام ہو گی،،، ٹیکسٹائل ایشیا 2025 میں پندرہ سے زائد ممالک جن میں چین، ترکی، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا، امریکہ اور فرانس سمیت دیگر ممالک شر کت کریں گے،،پاکستان کی آئی ٹی اور ٹیکنالوجی انڈسٹری کو فروغ اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو جدید، مسابقتی اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہب بنانے پر توجہ دی جائے گی،،22 نومبر کو ایکو ٹیکسٹائل کانفرنس 2.0 بھی منعقد ہوگی، جس کا موضوع ‘ذمہ دار ٹیکسٹائل شفٹ’ ہو گا،، کانفرنس میں عالمی ماہرین اور پالیسی ساز ، تجدید پذیر توانائی، سرکلر اکانومی اور ڈیجیٹل اصلاحات پر تبادلہ خیال کریں گے،یہ ایونٹ پاکستان میں ایک جامع پلیٹ فارم ثابت ہوگا جو صنعتی جدت اور کاروباری مواقع کو فروغ دے گا،،