حکومت پنجاب نے دہشت گردی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر دفعہ 144میں توسیع کی ہے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے۔محکمہ داخلہ نے ہفتہ 22نومبر تک دفعہ 144کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ حکومت پنجاب کے مطابق شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے۔ لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔دفعہ 144کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ144کے نفاذ میں 7روزکی توسیع کر دی
پیر 17 نومبر 2025












