خیبرپختونخوا میں دو کارروائیوں کے دوران 15خوارج ہلاک

Calender Icon منگل 18 نومبر 2025

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف دو الگ الگ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 15 خوارج کو ہلاک کر دیا، جبکہ خوارج کے ایک اہم سرغنہ عالم محسود کی ہلاکت کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔آئی ایس پی آر مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا آئی بی او انتہائی کامیاب رہا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مقابلے میں 10 خوارج کو جہنم واصل کیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دہشتگرد گروہ کا اہم کمانڈر عالم محسود بھی شامل تھا، جو متعدد حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہا۔دوسری جانب شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں کی گئی کارروائی میں مزید 5 خوارج مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، بارودی مواد اور حساس تنصیبات پر حملوں کے لیے استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کیا گیا۔