وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے وزیر اعظم نے عالمی فورمز پر پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف فلسطینیوں اور کشمیریوں کی توانا آواز ہیں،لندن میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات نے کہا خارجہ پالیسی کامیابی سے چل رہی ہے، انہوں نے کہااوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کا تاج ہیں، سمندر پار پاکستانیوں نے 38 ارب ڈالرز کی ریکارڈ رقم پاکستان بھجوائی، وزیر اعظم نے عالمی فورمز پر پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا ہے،وزیر اعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا-
وزیراعظم شہباز شریف کا سمندر پار پاکستانیوں کو خراج تحسین

