راولپنڈی (صغیر چوہدری )پولیس حراست سے ڈرامائی انداز میں فرار ہونے والے سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ
سابق اے ڈی سی جی آر اقبال سنگھیڑا کو گرفتاری کے بعد کورٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے
اقبال سنگھیڑا 13 نومبر کو چکری کے علاقے سے پولیس حراست سے فرار ہوئے تھے ان پر اینٹی کرپشن راولپنڈی اور لاہور میں کروڑوں روپے رشوت اور فراڈ ۔جعل سازی دھوکہ دہی کے تحت مقدمات درج ہیں ۔ملزم کے فرار ہونے کے معاملے پر چار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا
مقدمے کے اندراج کے بعد چار پولیس اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا
پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ چکری میں 15 نومبر کو مقدمہ درج کیا گیا۔ اقبال سنگھیڑا کے حوالے سے یہ خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ وہ فرار ہونے بعد کسی یورپی ملک چلے گئے ہیں
سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا
بدھ 19 نومبر 2025












